جمعہ، 26 اپریل، 2013


ازبکستان میں سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنانے کے اقدامات

ملک میں 'سڑک پر تحفظ' نامی نیا قانون نافذ ہو چکا ہے جس میں عوام کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور اداروں کے احتساب کے عمل کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

میکسم ینیسیئف

تاشقند – ازبکستان میں سڑکوں کو زیادہ بہتر اور محفوظ تر بنانے کی جانب توجہ دی جا رہی ہے۔
ازبک پارلیمان نے ٹریفک کے تحفظ سے متعلق قانون پر نظر ثانی کرتے ہوئے 10 اپریل کو ایک بل منظور کیا جس میں سڑکوں کی دیکھ بھال اور ڈرائیوروں کے تحفظ کو بہتر بنایا گیا ہے۔
پارلیمانی ترجمان رشید کریموف نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ بل کے جس پر ابھی صدر اسلام کریموف کے دستخط ہونا باقی ہیں پرانے مسودے میں بعض انقلابی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سب سے پہلے تو قانون ساز اراکین ٹریفک سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ قانون میں ایسے اقدامات شامل کیے گئے ہیں جن میں سڑکوں پر ضروری سہولیات کے مراکز قائم کرنے اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
شاہرات کی تعمیر و انتظام کی سرکاری کمپنی ازاف تویل کے سربراہ کامل جان شمس الدینوف نے کہا کہ اہم ترین راستوں کے نزدیک قیام گاہیں، فلنگ اسٹیشن اور پارکنگ لاٹ تعمیر کیے جائیں گے۔
رشید کریموف نے کہا کہ دوسری اہم نئی پالیسی سڑکوں کے حالات کی نگرانی ہو گی۔ قانون میں سڑکوں کے ڈیزائن، بناوٹ، تعمیر نو اور دیکھ بھال سے متعلق ضوابط کی تجدید کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں یہ تصریح بھی کی گئی ہے کہ ان کی حالت بہتر بنانے کا کون ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹریفک حادثات کا تجزیہ کیا اور نتائج سے ظاہر ہوا کہ سڑک کی ٹوٹی ہوئی سطح کے باعث ہونے والے حادثات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ان شہریوں کو معاوضے کی وصولی کا موقع دیا گیا ہے جن کی گاڑیوں کو سڑکوں کی مخدوش حالت کے باعث نقصان پہنچا تھا۔

مثبت ردعمل

بہتر سڑکوں کے امکان پر ڈرائیوروں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
تاشقند کے ڈرائیور میخائل تیچیروف نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ ترمیم شدہ قانون میں بہت سے مفید ضوابط کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ان سے ہماری سڑکوں کی حالت میں واقعی بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رابطے کی سروس قائم کرنا مفید ثابت ہو گا جس میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے ذمہ دار افراد کے نام دیے جائیں تا کہ ہم ان سے براہ راست رابطہ کر سکیں۔

ازبکستان کی شاہرات کی تجدید

بل کا ایک اور حصہ شاہرات کی تجدید پر زور دیتا ہے۔
ازاف تویل کے ریکارڈ کے مطابق ازبکستان میں تقریباً 1 لاکھ 83 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں ہیں۔ تقریباً 94 فی صد سڑکیں اس وقت پختہ ہیں اور ان پر ملک میں 90 فی صد سے زائد سفر ہوتا ہے جبکہ 80 فی صد سے زائد سامان کی نقل و حمل ہوتی ہے۔
شمس الدینوف نے کہا کہ 2015 تک تقریباً 1 ہزار 5 سو کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی یا ان کی تعمیر نو کا کام کیا جائے گا۔ دیگر شعبوں میں ہم معمول کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ہم 2013 میں تقریباً 2 ہزار 5 سو کلومیٹر طویل سڑکوں کی مرمت کریں گے۔ ہم سڑکوں کی تعمیر کی تقریباً 5 سو مشینیں بھی خریدیں گے۔
راشد کریموف کے مطابق نئے قانون میں سب سے اہم اور اختراعی نکتہ شہریوں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر شہری گروپوں کو سرکاری اداروں کو سڑکوں پر لگے نشانات اور ٹریفک کے اشاروں کی تنصیب و تبدیلی کے بارے میں تجاویز پیش کرنے کا حق دینا اور سڑکوں کی حالت پر شکایت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم شہری گروپوں کو خصوصی اقدامات میں شرکت کا موقع دے گا جس سے حادثات کی روک تھام کی جا سکے گی اور سڑکوں پر تحفظ کے ذمہ دار سرکاری اداروں کے کام میں بہتری آئے گی۔ وہ سڑکوں پر پڑے گڑھے، اسفالٹ میں دراڑوں اور اسی طرح کی دیگر چیزوں کے بارے میں اطلاع دے سکیں گے۔
راشد کریموف نے کہا کہ اس قانونی معیار سے شہری معاشرے کو بہتر بنایا جا سکے گا، سرکاری حکام کے کام میں آسانی پیدا ہو گی اور ملک کے رہائشیوں کو خود ہی سڑکوں پر تحفظ کی نگرانی کرنے کا موقع ملے گا۔

رابطے کی ویب سائیٹ سے عوام با اختیار

قانون پر نظر ثانی منظر عام پر آنے سے قبل ہی کمیونٹی کے متحرک اراکین نے "پوٹ ہول از" نامی منصوبہ شروع کر رکھا تھا۔ اس منصوبے میں ایک ویب سائیٹ بنائی گئی ہے جو ڈرائیوروں کو سڑک کی سطح میں پائے جانے والے نقائص کی تصاویر اپ لوڈ کرنے اور انہیں شہر کے ایک دو طرفہ رابطے کے نقشے پر پوسٹ کرنے کا موقع دیتی ہے۔
منصوبے کے خالق اسکر نعیموف نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ منصوبے کو شروع کرنے کا مقصد عوام کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ سڑک کے کسی حصے کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نگرانی کے ادارے سڑک پر موجود ہر گڑھے کا کھوج نہیں لگا سکتے اور اسی وجہ سے لوگوں کو چاہیے کہ وہ انہیں اطلاع دے کر ان کا تعاون حاصل کریں۔ یہ ایک انتہائی سادہ عمل ہے۔ ڈرائیور نقص والے حصے کی تصویر کھینچتا ہے، تصویر کو ویب سائیٹ کو بھیجتا ہے اور نقشے پر اس کے مقام کی نشاندہی کر دیتا ہے۔ پھر وہ سڑک کے عملے کا انتظار کرتا ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں۔
نعیموف نے کہا کہ ویب سائیٹ کا آغاز رواں سال کے اوائل میں ہوا تھا اور ابھی تک اس میں 1 سو 24 گڑھوں کا اندراج کیا گیا ہے جن میں سے 51 کی مرمت بھی ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز ایک سو کے قریب افراد سائیٹ کو دیکھتے ہیں۔ اس میں مستقل بنیادوں پر تبدیلیاں اور توسیع ہو رہی ہے۔
راشد کریموف نے مزید کہا کہ عوام اور متعلقہ ادارے مل جل کر کام کرتے ہوئے سڑکوں کی حالت درست کر دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...