© Photo: East News
ایران کے خلاف مغربی پابندیاں اٹھائے جانے کی صورت میں پاکستان، بھارت، چین اور جنوبی کوریا ایرانی تیل کی درآمد میں اضافہ کریں گے۔
یہ خیال سپوتنک نیوز ایجنسی کیلئے انٹرویو میں اوکسفورڈ اینرجی انسٹیٹیوٹ کے تجزیہ نگار ویلی اولسن نےظاھر کیا۔ ایرانی جوھری پروگرام پر ایران اور چھہ رکنی رابطہ گروپ کے درمیان مذاکرات میں حصہ لینے والے ایرانی وفد کے ذرائع کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین نے تہران کو اشارہ دیا ھے کہ جون کے آخر میں ھمہ پہلو حتمی سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کے بعد ھی ایران کے خلاف پابندیاں اٹھائی جا سکتی ھیں۔ ویلی اولسن کا کہنا ھے کہ چین، بھارت اور پاکستان ایران پر مغربی پابندیاں لگائے جانے کے باوجود ایرانی تیل خریدتے رھے ھیں اور اندازہ ھے کہ پابندیاں اٹھانے کی صورت میں وہ ایرانی تیل کی درآمد میں اضافہ کریں گے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا اور ترکی ایرانی تیل کی درآمد پھرسے شروع کریں گے۔ بقول موصوف اس وقت ایران میں تیل کی نکاسی میں کمی ھوگئی ھے کیونکہ زیادہ مقامی آئل فلڈز سرمایہ کاری کے محتاج ھیں۔ ساتھ ھی ایران کے پاس تیل کے بڑے ذخائر موجود ھیں، جو فروخت کیلئے منڈی میں پیش کئے جا سکتے ھیں۔ اس وجہ سےعالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں کمی ھوسکتی ھے۔ ویلی اولسن کی رائے میں مغربی پابندیوں کی منسوخی کا ایک اھمترین نتیجہ ایرانی منڈی میں غیر ملکی کمپنیوں کی واپسی ھوگی۔
مزید پڑھیں: http://urdu.sputniknews.com/urdu.ruvr.ru/news/2015_03_26/283486145/
مزید پڑھیں: http://urdu.sputniknews.com/urdu.ruvr.ru/news/2015_03_26/283486145/
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے