بدھ، 19 ستمبر، 2012

احتجاج سے انکار: تاجر پر توہین رسالت کا الزام عائد


کراچی میں توہین متنازع فلم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ فوٹو اے پی
اسلام آباد: پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک تاجر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس پر اسلام مخالف ویڈیو کے خلاف احتجاج سے انکار اور دوسروں کو احتجاج نہ کرنے پر اکسانے پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس افسر منیر عباسی کے مطابق حیدرآباد میں متنازع فلم کے خلاف نکالی گئی ریلی کے دوران شرکا نے تاجر سے یکجہتی کے طور پر کاروبار بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دکاندار کیا جانب سے انکار پر اس کے کرائے داروں میں سے ایک شخص نے الزام عائد کیا کہ یہ طرز عمل فلم کی حمایت کے مترادف ہے۔
حیدرآباد پولیس کے سربراہ فرید جان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے دعویٰٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ جان کا کہنا تھا کہ تاحلا اس واقعے کا کوئی ثبوت نہیں ہے تاہم مشتعل ہجوم کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کیلیے دباو ڈالا جارہا ہے۔ پاکستان میں توہین رسالت کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔
ڈان نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...