یورپی عدالت انصاف نے فیصلہ سنایا ہے کہ وہ لوگ، جنہیں اپنے ملکوں میں کھلے عام اپنے مذہب
پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے تعاقب کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یورپ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا حق رکھتے ہے۔
اس فیصلے کے ساتھ ہی ان دو پاکستانیوں کو بھی سیاسی پناہ لینے کا حق حاصل ہو گیا ہے، جن کا تعلق غیر مسلم قرار دیے جانے والے قادیانی فرقے سے ہے۔
احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے یہ دو پاکستانی سن 2003ء اور 2004ء میں جرمنی پہنچے تھے۔ ان دونوں کا موقف تھا کہ ان کا تعلق جماعت احمدیہ سے ہے اور پاکستان میں ان کو جان کا خطرہ ہے۔
ان دونوں پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کھلے عام نماز بھی ادا نہیں کر سکتے لہٰذا انہیں جرمنی میں سیاسی پناہ دی جائے۔ اس موقف کے برعکس جرمنی میں امیگریشن حکام اور پناہ گزینوں کے وفاقی دفتر کا کہنا تھا کہ صرف اس بنیاد پر سیاسی پناہ نہیں دی جا سکتی اور یہ کہ احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان میں تعاقب سے بچنے کے لیے سرعام عبادت کرنے کی بجائے گھروں کے اندر عبادت کر سکتے ہیں۔
ایک جرمن خاتون جماعت احمدیہ کی نئی مسجد کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
اس کے بعد یہ معاملہ جرمنی کے ایک صوبے سیکسنی کی ایک عدالت میں لے جایا گیا، جہاں عدالت نے ان دونوں پاکستانیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اس عدالت کے ججوں نے اس معاملے کی اصولی وضاحت کے لیے یہ مقدمہ لکسمبرگ میں یورپی عدالت انصاف کو بھی بھجوا دیا تھا۔
اب اس عدالت نے ان دونوں پاکستانیوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مذہبی بنیادوں پر سیاسی پناہ حاصل کرنے سے متعلق قانون کو ’مزید واضح‘ کر دیا ہے۔
جرمنی میں جماعت احمدیہ کے ترجمان محمد داؤد کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن بات یہ نہیں کہ پاکستان میں احمدیوں کو کھلے عام عبادت کی اجازت ہے یا نہیں بلکہ فیصلہ کن بات یہ ہے کہ وہاں انہیں کون سی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ جماعت احمدیہ کے اس ترجمان کے مطابق جب سے اس جماعت اور اس کے ارکان کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، پاکستان میں تبھی سے کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
قادیانی فرقہ خود کو ’سنی اور اسلامی اصلاحاتی تحریک‘ سمجھتا ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اس فرقے کو غیر مسلم قرار دیتی ہے۔ پاکستان میں سرکاری طور پر احمدیوں کو سن 1974ء میں غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا۔
ڈوئچے وَیلے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے