بدھ، 19 ستمبر، 2012

سویڈن: بیٹیوں میں ماؤں کی کوکھ کا ٹرانس پلانٹ


 سویڈن کی دو خواتین ایسی کوکھ سے بچوں کو جنم دینے والی مائیں بن سکتی ہیں جو انہیں ان کی ماں سے لےکر ٹرانس پلانٹ کی گئی ہیں۔


بچہ دانی کا ٹرانس پلانٹ
اس معاملے میں مریضوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

سویڈن میں اس آواخرِ ہفتہ ہونے والے اس ٹرانس پلانٹ میں دس ڈاکٹروں نے حصہ لیا
اس معاملے میں مریضوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اُس وقت تک اِس آپریشن کو کامیاب قرار نہیں دے سکتے جب تک یہ خواتین اس کوکھ سے بچے کو جنم نہیں دیتیں۔
سویڈن کے سرجن ڈاکٹر مائیکل اولاسن نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرانس پلانٹ کی کامیابی کا واحد ثبوت یہی ہوگا جب یہ خواتین حاملہ ہوں اور بچے کو جنم دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک سال تک ان خواتین کی صحت کی نگرانی کے بعد ان کےصحت مند ہونے کی صورت میں منجمد ’ایمبریو‘ یعنی جنین (ماں کے رحم میں بچے کی ابتدائی شکل) واپس ان خواتن میں منتقل کر دی جائے گی۔
ان دونوں خواتین کی عمر تیس کے آس پاس ہے اور آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
ان میں سے ایک کی کینسر کے سبب بچہ دانی نکال دی گئی تھی جبکہ دوسری کے جسم میں پیدائشی طور پر بچہ دانی تھی ہی نہیں۔
جن ماؤں نے اپنی بچہ دانیاں دی ہے وہ جلدی ہی صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت ہو جائیں گی۔
پہلی مرتبہ بچہ دانی کا ٹرانس پلانٹ غالباً سنہ 2000 میں سعودی عرب میں کیا گیا تھا لیکن خون کا لوتھڑا بن جانے کے سبب تین ماہ کے اندر ہی بچہ دانی نکال دی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...