منگل، 4 ستمبر، 2012


 روس کاروں کی دنیا کی پانچویں بڑی مارکیٹ 
روس میں کاروں کی مانگ میں زبردست اضافہ

اس ہفتے ماسکو میں ہونے والے انٹرنیشنل موٹر شو میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں اور اس کے پیچھے آٹوساز کمپنیوں کی دلچسپی یہ ہے کہ روس کاروں کی دنیا کی پانچویں بڑی مارکیٹ بننے جارہاہے


روس میں کاروں کا تصور بدل رہاہے اور مقامی ساختہ کاروں کی بجائے غیر ملکی گاڑیوں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور غیر ملکی آٹو کمپنیاں اس نئی مارکیٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس ہفتے ماسکو میں ہونے والے انٹرنیشنل موٹر شو  میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں اور اس کے پیچھے آٹوساز کمپنیوں کی دلچسپی یہ ہے کہ روس کاروں کی دنیا کی پانچویں بڑی مارکیٹ بننے جارہاہے۔
اس سال یورپ میں کاروں کی فروخت میں کمی اور روس میں نمایاں اضافے کے بعد ماہرین یہ خیال کررہے ہیں کہ 2014ء میں روس جرمنی کی جگہ لے لے گا جسے اس وقت یورپ میں کاروں کی سب سے بڑی مارکیٹ کا مقام حاصل ہے۔جس سے روس  دنیا بھر میں کاروں کی چوتھی بڑی مارکیٹ بن جائے گا۔ گاڑیوں پر تحقیق سے متعلق ایک ادارے یورو مانیٹر کے مطابق اس وقت کاروں کی مارکیٹ کی درجہ بندی میں امریکہ پہلے ، جاپان دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ چوتھی بڑی مارکیٹ جرمنی کی ہے۔  روس بالآخر  گذشتہ ماہ عالمی تجارتی تنظیم میں شامل ہوگیاتھا۔ جس کے بعد کارساز کمپنیاں اپنی پیداوار  تیزی سے بڑھا رہی ہیں تاکہ  روس میں محصولات میں کمی کے  نفاذ سے پہلے  ان کے پاس نئی مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے کاروں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہو۔امریکہ کی تینوں بڑے موٹر ساز ادارے یعنی فورڈ، جی ایم اور کرائسلر روس کی آٹو فیکٹریوں میں ایک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ روس کے لیے جی ایم آٹو کمپنی کے سربراہ جیمز بوون زی کا کہناہے کہ ان کا ادارہ اگلے پانچ سال کے دوران روس کے لیے اپنی پیداوار دوگنا کرنے کے منصوبے پر عمل کررہاہے۔ روس میں اس  سال کاروں کی فروخت میں 14 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے اور بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے آٹوکمپنیاں اور ڈیلرشپ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...