بدھ، 5 ستمبر، 2012

کینیڈا: فرانسیسی بولنے والے علیحدگی پسند جیت گے: ایک شخص ہلاک


کینیڈا: ریاست کیوبک کے الیکشن میں علیحدگی پسندوں کی جیت


کینیڈا کی فرانسیسی زبان بولنے والی ریاست کیوبک کے انتخابات میں علیحدگی پسند جماعت کی کامیابی کے بعد فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کیوبک  میں فرانسیسی زبان بولنے والے  باشندے  کینیڈا سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ کینیڈا کے عوام کی اکثریت انگریزی بولتی ہے۔ علیحدگی پسندوں نے اپنی انتخابی مہم اس ایجنڈے پر چلائی کہ حکمران لبرلز معیشت کو تباہ کررہے ہیں۔ وہ کرپشن میں ملوث ہیں اور انہوں نے کالجوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے

پولیس کا کہناہے کہ ایک 50 سالہ شخص  نے مانٹریال کے میٹروپولس ایڈوٹوریم میں داخل ہونے کے بعد گولیاں چلانی شروع کردیں۔ اس وقت پارٹی کیوبکویس کی لیڈر پالین مارویس  فتح کی خوشی میں تقریر کررہی تھیں۔
 فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک جب اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
 مبینہ مسلح شخص نے خود کو گرفتار کیے جانے سے پہلے عمارت کے عقبی حصے کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہناہے کہ گرفتاری کے وقت وہ یہ نعرے لگارہاتھا کہ انگریزی بولنے والے بیدار ہورہے ہیں۔
مارویس کو اس کے محافظوں نے فوری طور پر اسٹیج سے نیچے اتار لیا، لیکن بعد میں وہ اپنی تقریر مکمل کرنے کے لیے دوبارہ اسٹیج پرآئیں۔
پارٹی کیوبکویس نے انتخابات میں لبرلز کو شکست دی ہے جو گذشتہ نوسال سے ریاست کے حکمران تھے۔علیحدگی پسندوں نے اپنی انتخابی مہم اس ایجنڈے پر چلائی کہ حکمران لبرلز معیشت کو تباہ کررہے ہیں۔ وہ کرپشن میں ملوث ہیں اور انہوں نے کالجوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے اس سال کے شروع میں طالب علم پرتشدد مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ مارویس نئی حکومت بنانے کے بعد ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن جائیں گی۔
کیوبک  میں فرانسیسی زبان بولنے والے  باشندے  کینیڈا سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ کینیڈا کے عوام کی اکثریت انگریزی بولتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...