سرمایہ کاری سے متعلق وہ کمپنیاں جہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صرف خواتین ہیں، حصص کی قیمتیں اُن کمپنیوں کے مقابلےمیں جہاں بورڈز کے تمام ڈائریکٹرز مرد ہیں، اوسطاً 26فی صد زیادہ ہیں

وائس آف امریکہ،
جم رینڈل, صفیہ کاظم, واشنگٹن
ایک بڑے سرمایہ کاری بینک کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے دنیا بھر میں قائم سرمایہ کاری کمپنیوں میں سے وہ کمپنیاں جن کے بورڈ آف ڈائریکٹروں میں صرف مرد ہیں، اُن کے مقابلے میں اُن کمپنیوں کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر ہے جہاں پرخواتین بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ اُن کمپنیوں کی جہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صرف خواتین ہیں حصص کی قیمتیں اُن کمپنیوں کے مقابلےمیں جہاں بورڈز کے تمام ڈائریکٹرز مرد ہیں، اوسطاً 26فی صد زیادہ ہیں۔ Credit Suisseکے ماہرین نے گذشتہ چھ برس کے دوران دنیا بھر کی 2000کمپنیوں پر تحقیق کی ہے۔ کسی بھی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں عموماً تجربہ کار کاروباری منتظم ہوتے ہیں، جِن میں زیادہ تر کمپنی کے باہر سے رکھے جاتے ہیں جِن کا کام ہے کہ وہ کمپنی کی ایک معقول تجارتی حکمتِ عملی مرتب کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کمپنی کا منتظمِ اعلیٰ کمپنی کا کاروبار صحیح طریقے سے چلا رہا ہے یا نہیں؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے