ہفتہ، 8 ستمبر، 2012

چین تیزی سے ترقی کرنے والے ممانک میں سرفہرست رھیگا ،صدر ھو جین تاؤ


چین آئندہ بھی ایشیا اور بحر الکاھل کے ان ممالک میں سرفہرست رھیگا جو بڑی تیزی سے رو بہ ترقی ھیں- یہ بیان آج روسی شہر ولادی ووستوک میں ایپیک سمٹ میں صدر چین ھو جین تاؤ نے دیا ھے۔ ان کے مطابق چین اس کیلئے کوشاں ھے کہ اس کی اندرونی منڈی میں اشیا کی مانگ میں 15 فیصد اضافہ ھو جائے






China economics China GDP China coins 2012 july photo
© Photo «Voice of Russia»
۔ ماھرین کی رائے میں اس سال چین کی جی ڈی پی بڑھکر ایک سو کھرب ڈالر ھو جائےگی۔ ھو جین تاؤ کا کہنا ھے کہ چین میں نئی آسامیاں فراھم ھوں گی جس کی بدولت اس سارے خطے اور ساری دنیا میں بھی کاروبار کی ترقی کے روشن امکانات پیدا ھونگے۔ ھو جین تاؤ نے یقین دلایا کہ چین کی قیادت ملک کے قوانین کو زیادہ موثر بنانے کی ھر ممکن کوشش کریگی تاکہ چین کی معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے اور زیادہ سازگار حالات فراھم ھوں۔ ھو جین تاؤ نے نشاندھی کی کہ ایشیا اور بحر الکاھل کے خطے میں انفراسٹراکچر کو مذید تقویت پہنچانے کیلئے موجودہ مارکیٹ کو زیادہ منصفافہ، شفاف اور موثر بنایا جانا ضروری ھے۔ بقول موصوف اس سلسلے میں ریلوے ٹرانسپورٹ، پائپ لائنوں اور شاہ راہوں کے نظام کی ترقی کو اولین اھمیت دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...