پیر، 10 ستمبر، 2012

سیاست کا تعارف



سیاسیات ، سماجی علوم کا ایک اہم شعبہ ہے جو سیاست کے میدان میں متعلقہ ہر چیز کے اصول اور پریکٹس سے متعلق ہے. پولیٹکل سائنس سیاسی رویوں کے مطالعہ کے لیے اور ملک یا پارٹی کے سیاسی ڈھانچے کے لیے یہ شعبہ بہت اہم ہے۔ یہ ایک بہت وسیع فیلڈ ہےجس میں تاریخی اور جدید نظام ، حکومتی پالیسیوں اور طریقہ کار ، غیر ملکی پالیسیوں ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، بین الاقوامی تعلقات اورعوامی معاملات کا مطالعہ شامل ہے. دوسرے الفاظ میں ، یہ ایک ایسی سائنس ہے، جس میں حکومتی نظام سے لیکر عام آدمی کی زندگی کامطالعہ شامل ہے۔

سیاسیات ، ہماری روز مرہ زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے . ہماری تعلیم ، روزگار ، رہائش ، ترسیلات زر اور ٹیکس پالیسی غرض ہرچیز حکومت کے سیاسی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے ۔ پولیٹکل سائنس ہی مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہے ۔ یہ شعبہ محض ایک کیرئیر ہینہیں بلکہ ایک بہترین ادارہ بھی ہے ۔ وہ طلبہ و طالبات جو اس بات میں دلچسپی رکھتے ہوں کہ مختلف معاشرتی گروہ کس طرح ایکدوسرے پر حکومت کرتے ہیں، پالیسیاں کس طرح بنائی جاتی ہیں اور ان کے اثرات کس طرح عام آدمی کو متاثر کرتے ہیں اورکس طرح ہممقامی ، صوبائی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی حکومت کی پالیسیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ ان کے لیے بہترین شعبہ ہے ۔

وہ لوگ جو سیاسیات کو اپنے کیرئیر کے طور پر اپناتے ہیں ، ان کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے لئے بڑی گنجائشہے. اس کیرئیر میں صرف وہی لوگ آگے بڑھ سکتے ہیں اور کامیابی کی منزلیں طے کر سکتے ہیں جو مختلف مسائل اور مشکلات خواہوہ ملکی ہوں یا غیر ملکی ، علاقائی ہوں یا بین الاقوامی ، کے حل کے لیے انسانی، اخلاقی ، قانونی اور سائنسی بنیادوں پر ایسے پُرکششمنصوبے اور تراکیب پیش کر سکتے ہوں جو ایک جانب اپنے ملک یا ادارے کی پالیسی کی حفاظت بھی کریں اور دوسری جانب کو بھیمطمئن کریں۔ دوسروں کی پالیسیوں کی گہرائی سمجھنا اور انکے ہدف کو جاننا ان کے کار منصبی میں شامل ہوتا ہے۔ وہ تمام لوگ جوحکومت میں ہوں یا باہر انکے سیاسی رویوں اور پالیسیوں کا تجزیہ کرتے رہنا اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومت ، سیاسی پارٹیوں کی فیصلہسازی ، مختلف ممالک میں سیاسی ماحول اور بڑے شہروں پر سیاسی ، معاشی اور معاشرتی بنیادوں پر تحقیقی مضامین کی اشاعت بنیادیکاموں میں سے ایک ہے۔ اہم سیاسی اور غیر سیاسی (اجتماعی) امور پر عدالت کے فیصلے پر نظر رکھنا اور اثرات کا جائزہ لینا شامل ہے۔پاکستان اور دیگر ممالک میں انتخابات کے نتائج کی ساخت اور طریق کار کا تجزیہ کر کے حکومت ، سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کوآگاہ کرنا۔ اسی طرح سیاسی معاملات پر رائے عامہ کے سروے کروانا۔

سیاسیات کوئی ایسا مضمون نہیں کہ جس کے بعد آپ بالکل محدود اور آپ کا کام بہت سطحی ہو گا بلکہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ یہ اپنےدامن میں بے شمار کیرئیر اور لاتعداد آپشن رکھتا ہے۔ خرابی اس وقت آتی ہے جب کسی شعبے اور اس سے متعلق عملی زندگی کےتقاضوں اور اپنی ذاتی خوبیوں اور کمزوریوں کو سامنے رکھے بغیر کسی شعبے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

ذاتی صفات
سیاسیات کے میدان ایک کامیاب کیرئیر کے لیے تعلیمی قابلیت کے علاوہ آپ میں کئی ذاتی صفات کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ذیل میں ان ذاتیصفات کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔• قیادت کی خصوصیات
• تجزیاتی سوچ کی صلاحیت
• اچھے تعلقات بنانے اور رکھنے کی صلاحیت
• حاضر دماغ
• مسئلہ کو حل کرنے کی مہارت
• ابلاغ عامہ Communication
• صورت حال کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت
• فیصلہ سازی
• دانشورانہ تجسس
• خود اعتمادی
• کشیدگی کا سامنا کرنے کی صلاحیت
• سفارتکاری
• سماجی و اقتصادی ، سیاسی اور بین الاقوامی مسائل سے باخبر رہنا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...