اتوار، 9 مارچ، 2014

روس : موسم بہتر کرنے والی لیبارٹری



روس کے وفاقی نگران ادارہ برائے موسمیات نے ایک نئی لیبارٹری کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ لیبارٹری ایک طیارے میں واقع ہے، لیبارٹری میں مختلف موسمیاتی آلات نصب ہیں جن کے ذریعے موسم کی پیشن گوئی کی جا سکتی ہے، معلومات ترسیل کی جا سکتی ہیں اور بادلوں کو اڑایا جا سکتا ہے تاکہ کسی اہم واقعہ کے دن موسم اچھا ہو۔
یاد رہے کہ وفاقی نگران ادارہ برائے موسمیات ایک سرکاری ادارہ ہے جو روس بھر میں موسمیاتی تحقیقات کی رہنمائی کرتا ہے۔ اندازہ ہے کہ محو پرواز لیبارٹری کے استعمال سے اس ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ادارے کے ذرائع کے مطابق یہ گزشتہ بیس سالوں میں بنائی گئی اس طرح کی بہترین لیبارٹری ہے جو روسی ساخت کے مسافر طیارے "یاک 42 ڈی" میں نصب ہے۔ لیبارٹری بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس لیبارٹری میں سات کمپیوٹر پروگرام نصب ہیں جن کے ذریعے موسمی حالات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، گرج و چمک کے ساتھ بارش کی آمد کی پیشن گوئی کی جا سکتی ہے حتی کہ تابکاری کی سطح معلوم کی جا سکتی ہے۔ منصوعی سیارچے کے ذریعے یہ معلومات کسی بھی مقام تک منتقل کی جا سکتی ہیں تاکہ متعلقہ ادارے ضروری اقدامات کر سکیں۔
علاوہ ازیں طیارے میں قائم لیبارٹری میں ہائیڈروجن جنریٹر بھی نصب ہے جس کے ذریعے بادلوں پر کیمیائی مادے چھڑک کر بارش روکی جا سکتی ہے، اس جنریٹر کے ذریعے کیمیائی مادہ کو دس سو چوبیس بار چھرکا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آزاد فکرتجربی سوچ کا کا نتیجہ ہوتی ہے جو عقل' منطق ' علم اور شک کے ا شتراک سے پروان پاتی ہے. یہ وہموں کی بنیاد پر جگہ بنانے والی زہریلی سوچ اور طرز عمل کو للکارتی ہے جمے ہوے پسماندہ رویوں اور ان میں پوشیدہ طاقتوں
کے مفادات کو بےنقاب کرتی ہی. یہ مسائل کو حل کرنے کے روشن خیال 'سیکولر اور سائنسی طریقے اختیار کرتیہے. یہ آپ سے پوری جرات اور شعور کی بنیاد تجریدی وہموں کو مسترد اور زندگی میں سائنسی اقدار اپنانے کا مطالبہ کرتیہے. یہ عظیم اخلاقی اقدار کو انسانی اور سماجی ارتقا کا لازمی ایسا مانتی ہے . انسان کو رنگ' نسل، مذہب اورلسانی شناختوں پر منقسم منافرتوں کو پوری طاقت سے مسترد کرتی ہے. آزاد فکر انسانیت، علم اور سچ کو اپنا اثاثہ مانتی ہے' اس فورم پر آپ کو خوش آمدید ' ہم امید رکھتے ہیں آپ تمام دوستوں کا احترام کرتے ہوے مثبت طرزعمل کے ساتھ اس فورم پر علمی' ترقی پسنداور جہموری سوچ کو فوروغ دیں گے

گوادر سے بحری/سمندری شاہراہ ریشم، چین، ایران، روس، آزربائیجان، قازقستان،ترکمانستان، اومان، ترکیہ، جارجیا، بیلاروس، ازبکستان،کرغیزستان، تاجکس...